Add To collaction

28-May-2022 غیر عنوان -


وہ تاجِ شریعت ہیں وہ تاجِ شریعت ہیں
                         ،،،،،،،،،،،،
                             👑 👑 👑

جو غوث کے عاشق اور خواجہ کی عنایت ہیں
وہ تاجِ شریعت ہیں وہ تاجِ شریعت ہیں

مِرے مفتیِ اعظم کے دل کی جو راحت ہیں
وہ تاجِ شریعت ہیں وہ تاجِ شریعت

ہیں اپنے غلاموں کا وہ رستہ وہی منزل
جو ایک جھلک دیکھے دے دے اُنہیں اپنا دِل
لوگوں کے دلوں پر جو فرماتے حکومت ہیں
وہ تاجِ شریعت ہیں وہ تاجِ شریعت ہیں

فرمانِ شہِ دیں ہے، الفت ہو جسے جس سے
اُٹھّے گا قیامت کے دن ساتھ ہی وہ اس کے
اللّٰه کے فضل سے جو اِس دِل کی چاہت ہیں
وہ تاجِ شریعت ہیں وہ تاجِ شریعت ہیں

دنیا ہے فدا اُن پر وہ ذات نِرالی ہے
لوگو! مِرے مرشد کی ہر بات نِرالی ہے
سر تا بقدم شاہِ بطحا کی جو سُنّت ہیں
وہ تاجِ شریعت ہیں وہ تاجِ شریعت ہیں

کیا تم کو ہُوا آخر بدلا یہ چلن کیوں ہے؟
جب اِک سے محبت ہے پھر اِک سے جلن کیوں ہے؟
جِن کے دِل کا ٹکڑا مِرے قائدِ ملت ہیں
وہ تاجِ شریعت ہیں وہ تاجِ شریعت ہیں

اِک بار جو سُن لیں وہ رہتا ہے ہمیشہ یاد
انداز سے حضرت کے حیران تھے خود استاد
اللہ کی قسم ایسی جو رکھتے ذہانت ہیں
وہ تاجِ شریعت ہیں وہ تاجِ شریعت ہیں

مہمان کیا رب نے اُن کو اپنے گھر کا
عُشّاق کی جان ہیں وہ وہ فخر ہیں ازہر کا
جو وارثِ علمِ رضا اور بدرِ طریقت ہیں
وہ تاجِ شریعت ہیں وہ تاجِ شریعت ہیں

رنجیدہ نہ ہو ایسے تُو دیکھ کے مشکل کو
آ جائے گا چَین اِک دن توصیفؔ تِرے دِل کو
فرماتے غلاموں کی جو آج بھی نصرت ہیں
وہ تاجِ شریعت ہیں وہ تاجِ شریعت ہیں
           ،،،،،،،،،،،،،،،

✍️از۔ توصیف رضا رضوی
+91 9594346926

   13
2 Comments

Gunjan Kamal

28-May-2022 08:29 PM

👏👌🙏🏻

Reply

Shnaya

28-May-2022 07:15 PM

👌👌

Reply